ماسکو میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس

ماسکو،واشنگٹن(قدرت روزنامہ) روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ماسکو میں موجود وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں یوکرین روس تنازع سے متعلق بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اہم دورے پر ماسکو میں موجود ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور معید یوسف و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں متعلقہ اداروں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔دوسری جانب امریکہ نے کہا ہے کہ روس سے متعلق پاکستان کواپنی پوزیشن سے آگاہ کردیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق علم ہے۔پاکستان سے دیرینہ شراکت داری اورتعاون ہے۔خوشحال اورجمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ روس کوجنگ سے روکنے کے لئے امریکا نے جوسفارتی کوششیں کیں ان سے پاکستان کوآگاہ کردیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ دنیا کے ہرملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ یوکرین کیخلاف روسی صدرپیوٹن کے اقدامات پرتشویش کا اظہارکرے۔ توقع ہے کہ ہرملک عالمی امن اوراستحکام کوخطرے میں ڈالنے والے روسی اقدامات کی مخالفت کرے گا۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

6 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

6 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

6 hours ago