ظاہر جعفر کے جرائم صرف عصمت دردی اور قتل تک ہی محددود نہیں تھے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظاہر جعفر کے جرائم صرف عصمت دردی اور قتل تک ہی محددود نہیں تھے۔ظاہر جعفر نے پیسہ اور اثرو روسوخ متاثرہ کی ساکھ پر حملے کے لیے استعمال کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ شاید یہ واحد جرم ہے جہاں متاثرہ شخص ملزم بن جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نور مقدم کی عصمت دری اور قتل سے انسانیت کے ضمیر پر لگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج عطا ربانی نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی۔

سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم ظاہر جعفر کو قتل کے جُرم میں سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جُرمانہ کا حکم دیا گیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق جبری زیادتی کے جُرم پر 25 سال قید اور دو لاکھ روپے جُرمانہ عائد کیا گیا۔ ظاہر جعفر کو قتل،اٖغوا ،جرم چھپانے ،حبس بے ویگر دفعات سمیت دفعہ 201، 364 ،342,176 ،109 ،302 کے تحت سزا سنائی گئی۔
تحریری فیصلے کے مطابق اغوا کے جُرم پر ظاہر جعفر کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جُرمانے کا حکم دیا گیا۔ دفعہ 342 کے تحت ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ ظاہر جعفر جُرمانہ مقتولہ کے ورثا کو ادا کرے۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر ظاہر جعفر نے لواحقین کو رقم نہیں دی تو اس کی زمین یا کوئی پراپرٹی بقایا جات میں شامل کی جائے گی۔
ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے نور مقدم کیس کا چار صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے شریک مجرم چوکیدار افتخار اور مالی جان محمد کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی اور تھراپی ورکس کے تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ ملزم جان محمد کو دفعہ 109 اور 364 کے تحت 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جُرمانے کی سزا سنائی گئی۔ملزم کو دفعہ 368 کے تحت دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جُرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
ملزم کو دفعہ 176 کے تحت ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جُرمانے کا حکم دیا گیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم افتخار کو دفعہ 109 کے تحت دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جُرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ ملزم کو دفعہ 368 کے تحت دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جُرمانہ کا حکم دیا گیا، عدالت کا سزائے موت کا حکم نامہ بھی مجرم ظاہر جعفر کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
اس موقع پر سماعت کے سلسلے میں وکلا، تھراپی ورکس کے ملازمین، مرکزی ملزم کی والدہ عصمت آدم کے علاوہ مدعی شوکت مقدم اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے۔ اس کے علاوہ مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر سمیت چار گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو جج نے وکلا سمیت تمام افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا تھا۔ جج نے پولیس کو حکم دیا کہ مجھے بات کرنی ہے سب باہر چلیں جائیں، جس پر مرکزی ملزم سمیت چاروں گرفتار افراد کو واپس بھیج دیا گیا۔ یاد رہے کہ 27 سالہ نور کو 20 جولائی 2021ء کو دارالحکومت کے پوش علاقے سیکٹر ایف- 7/4 میں ایک گھر میں قتل کیا گیا تھا۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

6 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

6 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

6 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

6 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

6 hours ago