یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالب علم کا ہزاروں پاکستانیوں کے کیف میں موجود ہونے کا انکشاف، پاکستانی سفارت خانے کا اہم اعلان

کیف(قدرت روزنامہ)پاکستانی سفارتخانے نے کہا ہے کہ یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے رابطے میں ہیں۔یوکرینی دارالحکومت کیف میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے، اس حوالے سے کیف میں موجود پاکستانی طالب علم اویس علی خان نے بتایاکہ کیف میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی موجود ہیں، لوگوں کو لگتا ہیکہ روس کیف پر حملہ ضرور کریگا، اس لیے لوگوں کی بڑی تعداد کیف سے نکل کر جا رہی ہے۔اویس علی خان نے بتایا کہ لوگوں کی بڑی تعداد گاڑیوں میں بیٹھ کر لویف جانے کی کوشش کر رہی ہے، لویف کا علاقہ پولینڈ کی سرحد سے

منسلک ہے،لوگوں کو امید ہے کہ پولینڈ اپنی سرحد کھول کر یوکرین والوں کو آنے دے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ایمبیسی کا فون صبح سے بند ہے، کوئی معاونت نہیں مل رہی ہے۔ دوسری جانب کیف میں پاکستانی سفیر نے بتایا کہ 500 پاکستانی طلباہدایت کے باوجود یوکرین نہ چھوڑ سکے، یوکرین میں طلبا اور دیگر پاکستانی خیریت سے ہیں۔پاکستان سفیرنے کہاکہ 1000 دیگر پاکستانی یوکرین کے مختلف شہروں میں موجود ہیں، پاکستانی طلبا کو احتیاطاً مغربی شہر ٹرنوپل جانیکامشورہ دیا ہے۔ایک بیان میں یوکرین میں پاکستانی سفارت خانیکا کہنا تھا کہ یوکرین کی فضائی حدود بند ہیں، انخلا نہ کرپانے والے پاکستانی طلبہ سے رابطے میں ہیں، حالات کے مطابق طلبہ کے انخلا کیانتظامات کیے جائیں گے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

8 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

8 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

8 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

8 hours ago