روس کا یوکرین پر حملہ، تیل کی قیمتیں 8 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ماسکو، سنکاپورسٹی(قدرت روزنامہ) یوکرین پر روسی حملے کے بعد تیل کی قیمتیں آٹھ برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، برینٹ کروڈ آئل 105 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا، امریکی خام تیل کی قیمت بھی 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق روس پر یوکرین کے حملے کے بعد عالمی منڈی میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 101 ڈالر فی

بیرل سے اوپر چلا گیا ہے جبکہ سونے کی قیمت 40 ڈالر فی اونس بڑھ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سنگاپور مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 101 ڈالر 22 سینٹس پر پہنچا ہوا ہے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 96 ڈالر 42 سینٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔گیس کی قیمت 4 فیصد اضافے سے 4 ڈالر 80 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس مندی کی لپیٹ میں ہیں۔روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکے سنے گئے ہیں جبکہ پورے یوکرین میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین کی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو کے خلاف یوکرین کے اقدامات پرامریکا کی اعلان کردہ نئی پابندیوں کاسخت جواب دیا جائے گا۔سرکاری خبررساں ایجنسی نے وزارت کے حوالے سے ایک بیان میں کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پابندیوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ضروری نہیں کہ یہ متناسب ہوبلکہ امریکی فریق کے لیے تصدیق شدہ اور حساس ہو گا۔ روسی وزارت خارجہ نے کہاکہ ہماری معیشت کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے گذشتہ برسوں میں کی گئی عبث اور فضول کاوشوں کے باوجود امریکا ایک بار پھرپابندیوں والے آلات پرگرفت کررہا ہے۔یہ پابندیاں امریکی مفادات کے نقطہ نظر سے غیرموثرہوں گی اوراسے الٹاپڑیں گی۔بیان میں مزید کہا گیاکہ پابندیوں کا دبا روسی مفادات کے مضبوطی سے دفاع کے ہمارے عزم کو متاثر کرنے کے قابل نہیں۔ روس نے امریکی پابندیوں کویک قطبی دنیا کا ایک دقیانوسی اقدام قراردیا ہے جس کا یہ جھوٹا یقین ہے کہ امریکااب بھی ہرایک پر اپنے وضع کردہ عالمی نظام کے قواعد کو مسلط کرنے کا حق دار ہے اور وہ ایسا کرسکتا ہے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

7 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

8 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

8 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

8 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

8 hours ago