شاہد آفریدی کا شاہنواز دھانی سے متعلق یوٹرن

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے بولر شاہنواز دھانی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ شاہنواز دھانی نے ایک مرتبہ پھر اپنی بہترین گیند بازی اور اتنی ہی اچھی فیلڈنگ کی بدولت اپنی سیلیبریشن کے ساتھ انصاف کردیا۔ دھانی نے لاہور قلندرز کے خلاف اس میچ میں 4 اوورز کے کوٹہ میں صرف 19 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں لیں جبکہ ایک کیچ بھی لیا اور اسی وجہ سے وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی

قرار پائے۔ جہاں ایک روز قبل شاہد آفریدی شاہنواز دھانی کی تعریف میں کنجوسی کرتے دکھائی دے رہے تھے اور ان کی سیلیبریشن کو پرفارمنس سے منسوب کرنے کی کوشش کررہے تھے، اب انہوں نے ان کی دل کھول کر فاسٹ بولر کی تعریف کرڈالی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد خان آفریدی نے میچ میں کامیابی پر ملتان سلطانز کی کارکردگی کی تعریف کی۔ سابق کپتان اور اسٹار آل رانڈر نے شاہنواز دھانی کے لیے تحریر کیا کہ آج فاسٹ بولر کو ان کی ناقابلِ یقین حد تک کی صلاحیت کو پیش کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جس طرح انہوں نے گزشتہ سیزن میں پرفارمنس دکھائی تھی۔خیال رہے کہ ایک روز قبل شاہد آفریدی نے شاہنواز دھانی سے متعلق کہا تھا کہ شاہنواز دھانی سے میں زیادہ خوش نہیں ہوں، دھانی ابھی تک اپنی پرفارمنس میں کوئی بہتری نہیں لاسکے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دھانی کی سیلیبریشن تھوڑی زیادہ ہے، یہ ساری چیزیں تب اچھی لگتی ہیں جب آپ پرفارمنس دے رہے ہوں، پہلے کچھ حاصل کرلو پھر ایسے جشن

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

8 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

8 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

8 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

8 hours ago