وزیراعظم عمران خان کا بے وقت دورہ روس، پاکستان کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا، بھارتی اور اسرائیلی لابی پاکستان کے خلاف اپنا کام کرے گی اور بھرپور فائدہ اٹھائے گی

 

نیویارک، ماسکو (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کا بے وقت دورہ روس، پاکستان کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا، یہ بات معروف تجزیہ کار عظیم ایم میاں نے اپنے تجزیے میں کی، انہوں نے اپنے تجزیے میں لکھا کہ ایسے وقت میں کہ جب یوکرین کا مسئلہ ایک عالمی بحران کے علاوہ امریکہ اور روس کے درمیان فوجی نقل و حرکت، امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی منسوخی، سخت معاشی پابندیوں اور نیٹو اتحادی ممالک کی مذمت اور روس مخالف فوجی الرٹ عمل پذیر ہے . عظیم ایم میاں نے مزید لکھا کہ پاکستان کو ان دونوں عالمی بلاکس کے درمیان غیر

جانبدار قراردینے والے وزیراعظم عمران خان روس کے دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں جبکہ ان کا یہ دورہ شروع ہونے سے پہلے ہی نہ صرف بے وقت ہوگیا ہے بلکہ عالمی کشیدگی اور شدید بحران کے گرداب میں گم ہوگیا ہے .

انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم کے دورۂ روس سے پاکستان کیلئے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا . انہوں نے اپنے تجزیے میں کہا کہ اس دورے پر امریکہ میں انتہائی موثر بھارتی اور اسرائیلی لابی پاکستان کے خلاف اپنا کام بھی کرے گی اور بھرپور فائدہ اٹھائے گی . واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد عالمی رہنماوں کے ردعمل سامنے آرہے ہیں . غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ کسی بھی ایسے اقدام پر اعتراض ہے جو جنگ کو بڑھاوا دے، کچھ ممالک امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے جلتی پر تیل پھینکنے کا کام کرہے ہیں . اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چینی سفیر نے یوکرین حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یوکرین کی نازک صورتحال ہے، یوکرین کے مسئلے کے پرامن حل کا دروازہ مکمل بند نہیں ہوا اور نہ ہی اس دروازے بند ہونے چاہیے . چینی سفیر کے مطابق اس وقت تنازعات میں شدت پیدا کرنے سے گریز کرنا ضروری ہے، جبکہ چین بات چیت کو اپنے طریقے سے فروغ دینا جاری رکھے گا . فرانسیسی صدرنے روس کے یوکرین پرحملے کی مذمت کی ہے،فرانسیسی صدر نے کہا کہ روس فوری طورپرفوجی آپریشن روکے، یوکرین کی سفارتی اورمالی مددجاری رکھیں گے، فرانس اپنیاتحادیوں کیساتھ کھڑارہیگا . کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے روس سے یوکرین کے خلاف کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ روس تمام فوجی اور پراکسی فورسز کو واپس بلائے، روس کے اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، کینیڈا روس کی بلاجواز جارحیت کو روکنے کے لیے اضافی کارروائی کرے گا . نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے روس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے اتحادی روس کے تازہ ترین اقدام سے نمٹنے کے لیے ملاقات کریں گے، سربراہ نیٹو کے مطابق اس مشکل وقت میں یوکرین کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ نیٹو اتحادیوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا .

. .

متعلقہ خبریں