ریٹائرڈ افراد کے لئے خوشخبری، ماہانہ پنشن میں اضافے کا فیصلہ

 

پشاور(قدرت روزنامہ)ایمپلائرز اولڈ ایج بینافیٹس انسٹیٹوشن (ای اوبی آئی) کی ماہانہ پنشن میں ڈھائی ہزار روپے تک کے اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے ماہانہ پنشن میں اضافہ کیلئے ایکچوریل و یلیوایشن کا عمل شروع کیا ہے جس کے بعد پنشن میں اضافہ کی سمری بورڈ آف مینجمنٹ منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھیجے گا . اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ساڑھے آٹھ ہزار روپے سے ممکنہ طور پر ڈھائی ہزار روپے اضافہ سے ساڑھے دس ہزار روپے کردیا جائے گا .

حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ کے بعد ای اوبی آئی کے پنشن میں بھی ااضافہ

کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ اس وقت انہیں ماہانہ صرف ساڑھے آٹھ ہزار روپے ملتے ہیں حالانکہ انھوں نے دوران ملازمت ماہانہ کنٹری بیوشن جمع کرایا ہوتا ہے جو اربوں روپے کی صورت ای او بی آئی کے پاس موجود ہے .

. .

متعلقہ خبریں