وزیراعظم کے دورہ روس کے حوالے سے قیاس آرائیاں، حکومت کا ردِعمل آ گیا

ماسکو(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم کا دورہ روس جاری ہے۔ اس سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شیڈول کے مطابق پاکستان واپس پہنچیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے روسی فوجیوں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جمعرات کو یادگارآمد پردوسری جنگ عظیم میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش

کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے اور فوجی دستے نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔یادگار کریملن کے باہر الیگزینڈرگارڈن میں تعمیر کی گئی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی بھی موجود تھے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

8 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

8 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

8 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

8 hours ago