پاکستان اور ترکی نے مل کر ففتھ جنریشن سٹیلتھ فائٹر جیٹ بنانا شروع کردیا، دشمنوں کی نیندیں اڑا دینے والی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایک طرف پاکستان اپنی فوجی صلاحیتوں میں
اضافے کے لیے چین سے 25جے 10سی لڑاکا طیارے حاصل کر رہا ہے اور دوسری طرف ترکی کے ساتھ مل کر ففتھ جنریشن ’ٹی ایف۔ ایکس‘ سٹیلتھ فائٹر جیٹ تیار کرنے پر بھی کام کر رہا ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پاکستان اور ترکی کے مابین یہ پیشرفت امریکہ کی طرف سے ترکی کو ایف 35دینے سے انکار کے بعد ہوئی ہے۔ ترکی کے ساتھ کی گئی اس ڈیل کو سابق امریکی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا اور تاحال مذاکرات میں اس ڈیل کے بحال ہونے کا کوئی امکان سامنے نہیں آیا۔ رپورٹ کے مطابق ترکی نے روس سے ایس 400میزائل سسٹم خریدے تھے، جسے جواز بناتے ہوئے امریکہ نے اس کے ساتھ ایف 35کی خریداری کا معاہدہ ختم کر دیا تھا۔ ترک ایروسپیس انڈسٹریز کی طرف سے پاکستان کے اشتراک سے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی تیاری کی تصدیق کی گئی ہے۔ ترک ایروسپیس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تیمل کوٹل گزشتہ دنوں پاکستان ایئرفورس کے ایئر وائس مارشل رضوان ریاض کے ہمراہ ایک پاکستانی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک تھے جہاں انہوں نے کہا کہ ”ترکی مقامی سطح پر سٹیلتھ طیارے بنانے کی کوششوں کو تیز تر کر رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ ٹی ایف۔ ایکس کی تیاری پر کام کرنا انہی کوششوں کا حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترکی اپنے اس مقصد کی بارآوری کے لیے پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سے انجینئرز کی خدمات حاصل کرے گا۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

8 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

8 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

8 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

8 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

8 hours ago