میں نے اسے کہا تھا کہ برقع پہنو ، سراج الحق نے کس خاتون کا آصف زرداری سے تعارف کروایا تو انہوںنے آگے سے یہ بات کی

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور
میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کی، جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے رہنماؤں کا تعارف کرواتے ہوئے رخسانہ بنگش کا بھی تعارف کروایا، سراج الحق نے رخسانہ بنگش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ انہیں جانتے ہیں۔ جس پر آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نےاس کو کہا تھا برقعہ پہن، زرداری کےجواب پر محفل میں قہقہے لگ گئے۔ملاقات کے دوران سراج الحق نے اپنی قید کے دوران کا واقعہ بھی سنایا، جس میں انہوں نے کہا کہ پشاورجیل میں پیپلز پارٹی کے وزیر جیل خانہ جات قمر عباس ملنے آئے۔ سراج الحق نے کہا کہ جب میں جیل کےدورے پر گیا تو وہ جیل کے اسی کمرے میں قید تھے۔آصف زرداری نے سراج الحق سے سندھی میں بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ اپنے شوق سے عدم اعتماد نہیں لارہے، ان پر چھوڑدیا تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

7 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

7 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

8 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

8 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

8 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

8 hours ago