صاحب میری شادی کرادیں ۔۔۔کھلی کچہری میں انوکھا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بھارت میں کھلی کچہری میں شہری نے فریاد کی کہ اس کی شادی
نہیں ہورہی شادی کرائی جائے جس پر کلکٹر کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری، جنتا دربار، پبلک میٹنگز کے نام پر بیٹھک کی جاتی ہیں جہاں عوام حکام کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہیں بھارت میں بھی ایسی ہی ایک بیٹھک میں شہری نے اپنا ایک ایسا مسئلہ بیان کیا جس کو سن کر نہ صرف کلکٹر بلکہ وہاں موجود سب لوگوں کے قہقہے بلند ہوگئے۔قصہ ہے بھارت کے علاقے چھتیس گڑھ کا، جہاں تمام اضلاع میں کلکٹر کو عوامی مسائل کے حل کے لیے ہفتے میں ایک دن جنتا دربار (جس کو ہم مقامی زبان میں کھلی کچہری کہتے ہیں) لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے ضلع دُرگ کے کلکٹر ڈاکٹر سرویشور نریندر نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری لگائی، کلکٹر وہاں تمام لوگوں کی شکایات سن رہے تھے کہ ایک شخص نے وہاں آکر ایسی انوکھی شکایت کی جو اس سے پہلے کسی بھی کھلی کچہری میں کسی اور نے نہیں کی تھی۔ؤ جب کلکٹر ڈاکٹر نریندر نے اس شخص سے پوچھا کہ بتاؤ کیا مسئلہ ہے تو اس نے کہا ’’کلکٹر صاحب، میری شادی نہیں ہورہی، براہ کرم میری شادی کرادیجیے‘‘ یہ سننا تھا کہ نہ صرف کلکٹر صاحب کی ہنسی نکل گئی بلکہ وہاں موجود لوگوں کے چہرے بھی گل وگلزار ہوگئے۔انوکھے شہری نے مزید کہا کہ ’’صاحب میں طویل مدت سے شادی کی راہ دیکھ رہا ہوں لیکن شادی ہو نہیں رہی ہے‘‘۔ جس پر ڈاکٹر نریندر نے کہا کہ ٹھیک ہے تمہاری شادی کرادیتے ہیں مگر لڑکی کہاں ہے جس پر وہ شخص جذباتی ہوگیا اور اس نے کہا کہ ’’جناب آپ ہی کوئی لڑکی ڈھونڈ کر میری شادی کرادیں‘‘۔فریادی کی بات سن کر کلکٹر کو اس پر ترس آگیا اور انہوں نے اس مسئلے کا حل یہ نکالا کہ اپنے ایک ماتحت افسر کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اجتماعی شادی منصوبہ کے تحت اس کی شادی کرانے کا انتظام کرایا جائے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

9 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

10 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

10 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

10 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

10 hours ago