نوکریاں ہی نوکریا ں ۔۔۔بے روزگاری نوجوانوں کے لئے حکومت نے بڑا اعلان کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی تاریخ میں پہلی بار سندھ میں 50 ہزار اساتذہ کو نوکریوں
کے آفر لیٹر تقسیم کئے جائیں گے، ٹیسٹ میں 5 لاکھ امیدواران میں سے 50 ہزار کے لگ بھگ امیدوار میرٹ پر پاس ہوئے تھے . تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے مارچ سے قبل ملازمت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، محکمہ تعلیم سندھ آج 50ہزار اساتذہ کو ملازمتیں دے گی .

آئی بی اے سکھر سے ٹیسٹ پاس کرنیوالے اساتذہ کے آفر لیٹر تیار ہے، آج سندھ کے مختلف اضلاع میں آفر لیٹر تقسیم کئےجائیں گے . پی ایس ٹی ، جے ایس ٹی اوردیگر کیٹگری میں اساتذہ کو ملازمتوں کے آفر لیٹر دیے جائیں گے، صوبائی وزیر تعلیم کراچی ساؤتھ کے پاس امیدواران کو آج لیاری کے سرکاری اسکول میں منعقدہ تقریب میں نوکریوں کے آفر آرڈرز تقسیم کریں گے . سندھ میں پچاس ہزار سے زائد سرکاری نوکریوں آفر آرڈر کل سے تقسیم کئے جائیں گے، سندھ بھر میں 35 ہزار پی ایس ٹی اور 17 جے ای ایس ٹی اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے . اس کے علاوہ شہر قائد کراچی 8635 پی ایس ٹی اور جی ایس ٹی ٹیچرز کو بھرتی آرڈر دیئے جائیں گے جبکہ حیدرآباد میں 10 ہزار 275 پی ایس ٹی اور جی ای ایس ٹی اساتذہ بھرتی ہوں گے . اسی طرح سکھر ڈویڑن میں 7ہزار 871 اساتذہ ،لاڑکانہ میں چھ ہزار پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی ٹیچرز ،شہید بنظیر آباد ڈویڑن میں 6252 پی ایس ٹی جے ای ایس ٹی ٹیچرزْ ،میرپورخاص میں 5 ہزار 70 اساتذہ نے ٹیسٹ پاس کیا ، جنہیں آفر آرڈر دیئے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں