روس یوکرین معاملہ ، بٹ کوائن کی قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) روس اور یوکرین کے حملوں کے بعد کرپٹو کرنسی بٹ
کوائن کی قدر میں بڑی کمی ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج کے یوکرین میں داخلے کے بعد عالمی برادری کو جہاں معاشی سطح پر شدید نقصان پہنچا وہیں ایک دن میں کرپٹو کرنسی کی قدر میں بھی بڑی کمی سامنے آئی ہے۔ صرف ایک دن میں بٹ کوائن کی قدر میں 7.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 34 ہزار 324 ڈالر پر آ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر سے بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ نومبر 2021 میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 69 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی تھی تاہم تب سے اب تک اس کی قدر میں 50 فیصد کمی آ چکی ہے۔ دوسری جانب بٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں بھی 10 فیصد تک کمی واقع ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ روس یوکرین تنازعہ کی وجہ سے گزشتہ 2 روز کے دوران عالمی اسٹاک مارکیٹوں اور یو ایس بانڈز کی قدر میں بھی کمی آئی ہے جبکہ سونے اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال فروری میں بٹ کوئن کی قیمت میں اس وقت بہت زیادہ اضافہ ہوا تھا جب ایلون مسک نے بٹ کوائن کے ذریعے اپنی موٹر کمپنی ٹیسلا کی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت وصول کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایک بٹ کوائن 69 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی ہو گیا تھا۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

9 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

10 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

10 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

10 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

10 hours ago