ظاہر جعفر کا جرم صرف نور مقدم کا قتل نہیں تھا بلکہ اس نے ۔۔۔۔! مریم نواز نے کیا بیان دیدیا ؟ جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو
سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر ردِعمل دیا ہے . انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظاہر جعفر کے جرائم صرف عصمت دردی اور قتل تک ہی محددود نہیں تھے .

ظاہر جعفر نے پیسہ اور اثرو روسوخ متاثرہ کی ساکھ پر حملے کے لیے استعمال کیا . مریم نواز نے کہا کہ شاید یہ واحد جرم ہے جہاں متاثرہ شخص ملزم بن جاتا ہے . انہوں نے کہا کہ نور مقدم کی عصمت دری اور قتل سے انسانیت کے ضمیر پر لگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں . خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی . اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج عطا ربانی نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی .

. .

متعلقہ خبریں