نوسرباز شخص نے بھومی پیڈنیکر کو تحفے میں کار دینے کی پیشکش کی تو آگے سے اداکارہ نے ایسا کام کردیا کہ خواب میں بھی نہ سوچا ہوگا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ نوسربازی کی کوشش کرنے والے سکیش چندرشیکھر نامی ملزم کے خلاف تحقیقات میں اداکارہ بھومی پیڈنیکر کا نام بھی آ گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے ارب پتی شخص بن کر بھومی سے بھی رابطہ کیا تھا اور انہیں تحفے میں لگژری کار دینے کی پیشکش کی تھی۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ بھومی پیڈ نیکر سے پہلے پنکی ایرانی نامی ایک خاتون نے رابطہ کرکے خود کو ملزم کی دوست بتایا تھا اور بھومی کو مذکورہ پیشکش کی تھی۔ اس کے اگلے روز خود ملزم نے بھومی سے فون پر رابطہ کیا اور کار تحفے میں دینے کی بات کی۔

رپورٹ کے مطابق بھومی پیڈنیکر نے معاملے کو مشکوک جانتے ہوئے ملزم سے تحفہ لینے سے انکار کر دیا اور اس واقعے کی رپورٹ انفورسمنٹ ڈائریکٹر کو کر دی تھی۔ بھومی سے قبل جیکولین فرنینڈس، نورا فتحی، جھانوی کپور اور سارہ علی خان کے نام ان تحقیقات میں سامنے آ چکے ہیں۔ ملزم اس وقت زیرحراست ہے اور نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہے۔ اس پر مبینہ طور پر رین بیکسی کے مالک کی بیوی ادیتی سنگھ سے 2ارب 15کروڑ روپے ہتھیانے کا الزام بھی ہے۔اس نے ادیتی سنگھ سے یہ رقم اس کے شوہر کو جیل سے نکلوانے کا جھانسہ دے کر اینٹھی تھی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago