عمران خان اور روسی صدر کی 3 گھنٹے ملاقات، اعلامیہ جاری کردیا گیا

ماسکو (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن میں ون آن ون ملاقات3 گھنٹے جاری رہی .

نجی ٹی وی" اے آر وائی نیوز "کے مطابق عمران خان اور پیوٹن کی ملاقات روس کے صدارتی محل کریملن میں ہوئی جو تین گھنٹے جاری رہی .

اس دوران دونوں رہنماؤں نے ورکنگ لنچ بھی کیا .

کریملن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا . دونوں رہنماؤں میں توانائی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا . اس ملاقات کے دوران افغانستان کی صورت حال اور اسلامو فوبیا پر بھی بات چیت ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں