ڈاکٹرمالک بلوچ نے اپنے دورحکومت میں تربت میں بہترین کام کیا،مولانا شیرانی

تربت(قدرت روزنامہ)جے یو آئی پاکستان کے مرکزی امیر اورسابق ایم این اے مولانا محمد خان شیرانی نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا،تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرجان محمد اوررجسٹرارگنگوزارسے ملاقات کی . اس موقع پر جے یوآئی خیبرپختونخواہ مولاناشجاع الملک،مولانامحمد عالم لانگو،حاجی عبدالصادق نورزئی،مرکزی رہنما اورسابق سینیٹرڈاکٹراسماعیل بلیدی، صوبائی رہنما حاجی حبیب الرحمن بلیدی،حق دو تحریک کے رہنمامولانانصیر احمد اوردیگر انکے ہمراہ تھے .

وائس چانسلراوررجسٹرارنے مولانامحمدخان شیرانی کو تربت یونیورسٹی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا،یونیورسٹی کے قیام وکارکردگی سے متعلق مختصربریف کیا . اس موقع پرمولانامحمدخان شیرانی نے کہاکہ سابق وزیر اعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اپنے دورحکومت میں تربت میں بہترین کام کیاہے اور یونیورسٹی کی شکل میں بہترین تعلیمی بلڈنگ تعمیرکرایاہے،تربت یونیورسٹی کے یہاں ایک بہترین کردارہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے،لیکن یونیورسٹی کو سیاسی معاملات اورسیاسی اثررسوخ سے دوررہنا چاہئے . آخرمیں مولانا محمد خان شیرانی نے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کو اپنی کتاب عالم کو تحفے میں دے دیئے . دیں اثناء . جے یو آئی پاکستان کے مرکزی امیر اورسابق ایم این اے مولانا محمد خان شیرانی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے سرکٹ ہاؤس تربت میں ملاقات کی . نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی رکن محمدجان دشتی،ضلعی صدرمشکورانوراوردیگرموجود تھے . اس موقع پر جے یوآئی خیبرپختونخواہ مولاناشجاع الملک،مولانامحمد عالم لانگو،حاجی عبدالصادق نورزئی،مرکزی رہنما اورسابق سینیٹرڈاکٹراسماعیل بلیدی، صوبائی رہنما حاجی حبیب الرحمن بلیدی،حق دو تحریک کے رہنمامولانانصیر احمد بھی موجود تھے . ملاقات میں ملکی وبین الاقوامی صورتحال،بلوچستان سمیت علاقائی سیاسی ومعاشی مسئلہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا . دیں اثناء . جے یوآئی کے صوبائی رہنماحاجی حبیب الرحمن بلیدی نے مولانا محمد خان شیرانی اورجے یوآئی کے دیگرقائدین کو پرتکلف ظہرانہ دیا .

. .

متعلقہ خبریں