ڈاکٹرمالک بلوچ نے اپنے دورحکومت میں تربت میں بہترین کام کیا،مولانا شیرانی

تربت(قدرت روزنامہ)جے یو آئی پاکستان کے مرکزی امیر اورسابق ایم این اے مولانا محمد خان شیرانی نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا،تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرجان محمد اوررجسٹرارگنگوزارسے ملاقات کی۔اس موقع پر جے یوآئی خیبرپختونخواہ مولاناشجاع الملک،مولانامحمد عالم لانگو،حاجی عبدالصادق نورزئی،مرکزی رہنما اورسابق سینیٹرڈاکٹراسماعیل بلیدی، صوبائی رہنما حاجی حبیب الرحمن بلیدی،حق دو تحریک کے رہنمامولانانصیر احمد اوردیگر انکے ہمراہ تھے۔وائس چانسلراوررجسٹرارنے مولانامحمدخان شیرانی کو تربت یونیورسٹی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا،یونیورسٹی کے قیام وکارکردگی سے متعلق مختصربریف کیا۔اس موقع پرمولانامحمدخان شیرانی نے کہاکہ سابق وزیر اعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اپنے دورحکومت میں تربت میں بہترین کام کیاہے اور یونیورسٹی کی شکل میں بہترین تعلیمی بلڈنگ تعمیرکرایاہے،تربت یونیورسٹی کے یہاں ایک بہترین کردارہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے،لیکن یونیورسٹی کو سیاسی معاملات اورسیاسی اثررسوخ سے دوررہنا چاہئے۔آخرمیں مولانا محمد خان شیرانی نے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کو اپنی کتاب عالم کو تحفے میں دے دیئے۔دیں اثناء۔ جے یو آئی پاکستان کے مرکزی امیر اورسابق ایم این اے مولانا محمد خان شیرانی سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے سرکٹ ہاؤس تربت میں ملاقات کی۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی رکن محمدجان دشتی،ضلعی صدرمشکورانوراوردیگرموجود تھے۔ اس موقع پر جے یوآئی خیبرپختونخواہ مولاناشجاع الملک،مولانامحمد عالم لانگو،حاجی عبدالصادق نورزئی،مرکزی رہنما اورسابق سینیٹرڈاکٹراسماعیل بلیدی، صوبائی رہنما حاجی حبیب الرحمن بلیدی،حق دو تحریک کے رہنمامولانانصیر احمد بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملکی وبین الاقوامی صورتحال،بلوچستان سمیت علاقائی سیاسی ومعاشی مسئلہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دیں اثناء۔ جے یوآئی کے صوبائی رہنماحاجی حبیب الرحمن بلیدی نے مولانا محمد خان شیرانی اورجے یوآئی کے دیگرقائدین کو پرتکلف ظہرانہ دیا۔

Recent Posts

نوشکی، نامعلوم افراد کا گرینڈ لانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پر حملہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نوشکی میں نامعلوم افراد کاگرینڈلانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پرحملہ تاہم کوئی…

7 mins ago

کوئٹہ، لوکل بسوں کے بعد گرین بس میں چوری کی ورداتوں میں اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لوکل بسوں کے بعد کوئٹہ گرین بسوں میں بھی موبائل چوری کے واقعات…

18 mins ago

چمن ،فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے 3 ہزار روپے رشوت وصولی کا انکشاف

چمن(قدرت روزنامہ)چمن فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد سے پولیس جیل میں سرعام 3 ہزار…

28 mins ago

دشت، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دشت روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے جاں بحق…

38 mins ago

بلوچستان کے وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل، مزید تبدیلیاں متوقع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دی ہے،…

44 mins ago

خضدار،پولیس مقابلے میں رہزن زخمی حالت میں گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارپولیس اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جس میں ایک رہزن زخمی حالت…

49 mins ago