فواد خان اور مہوش حیات ’مس ماروول‘ میں کن کرداروں میں نظر آئیں گے؟

(قدرت روزنامہ)ماروول اسٹوڈیوز کی سیریز ’مس ماروول‘ کے حوالے سے کچھ مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں .

اداکار فواد خان اور اداکارہ مہوش حیات سیریز ’مس ماروول‘ میں ایک فلیش بیک سین میں نظر آئیں گے .

اداکار فواد خان سیریز کے مرکزی کردار کمالہ خان یعنی مس ماروول کے پردادا حسن جbکہ مہوش حیات پردادی عائشہ کا کردار ادا کریں گی .

ان تفصیلات کی فی الحال ماروول اسٹوڈیوز ، فواد خان یا مہوش حیات کی جانب سے باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے .

سیریز ’مس مارول‘ کا حصّہ بننا ایک زبردست تجربہ تھا، فواد خان

اس سے پہلے فواد خان نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ سیریز ’مس ماروول‘ کی کاسٹ کا حصّہ ہیں تاہم انہوں نے سیریز کی زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا .

واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی ہارون رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی اس بڑی خبر کے بارے میں بتایا تھا .

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ’زبردست! فواد خان مس مارول میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں، ڈزنی پلس کی یہ سیریز ’مس مارول‘ مارول اسٹوڈیوز کے پہلے مسلمان کردار کے بارے میں ہے . ‘

. .

متعلقہ خبریں