فواد خان اور مہوش حیات ’مس ماروول‘ میں کن کرداروں میں نظر آئیں گے؟

(قدرت روزنامہ)ماروول اسٹوڈیوز کی سیریز ’مس ماروول‘ کے حوالے سے کچھ مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

اداکار فواد خان اور اداکارہ مہوش حیات سیریز ’مس ماروول‘ میں ایک فلیش بیک سین میں نظر آئیں گے۔

اداکار فواد خان سیریز کے مرکزی کردار کمالہ خان یعنی مس ماروول کے پردادا حسن جbکہ مہوش حیات پردادی عائشہ کا کردار ادا کریں گی۔

ان تفصیلات کی فی الحال ماروول اسٹوڈیوز ، فواد خان یا مہوش حیات کی جانب سے باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

سیریز ’مس مارول‘ کا حصّہ بننا ایک زبردست تجربہ تھا، فواد خان

اس سے پہلے فواد خان نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ سیریز ’مس ماروول‘ کی کاسٹ کا حصّہ ہیں تاہم انہوں نے سیریز کی زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔

واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی ہارون رشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی اس بڑی خبر کے بارے میں بتایا تھا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ’زبردست! فواد خان مس مارول میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں، ڈزنی پلس کی یہ سیریز ’مس مارول‘ مارول اسٹوڈیوز کے پہلے مسلمان کردار کے بارے میں ہے۔‘

Recent Posts

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

4 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

15 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

27 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

28 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

30 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

40 mins ago