گھر بیٹھے اپنی رقم کہیں بھی مفت میں بھیج سکتے ہیں!! رقم ٹرانسفر کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے کون سی نئی سروس متعارف کرا دی؟

 

لاہور(قدرت روزنامہ) حال ہی میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے آن لائن رقم کی ادائیگی سے متعلق ایک ایسا سسٹم متعارف کروایا ہے جو کہ آپ کو بھی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔RAAST کے نام سے بنایا گیا رقم کی ادائیگی کا یہ سسٹم اس لیے بھی منفرد ہے کہ اس سسٹم سے فوری رقوم کی ادائیگی کی جا سکتی ہے، جبکہ اس سسٹم سے ایک فرد سے دوسرے فرد کو رقم منتقل کی جاسکتی ہے ہے۔ RAAST دراصل اردو کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے صحیح اور سیدھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بنایا گیا یہ سسٹم اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ رقم کی ادائیگی مفت کی جا سکتی ہے۔ یعنی آپ رقم منتقل کرنے کی فیس دیے بغیر اسٹیٹ بینک کے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے رقم منتقل کر سکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کی ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ پلیٹ فارم آپ کے بینک اکاؤنٹ کے آن لائن ایپلیکیشن سے آپریٹ ہوتا ہے، اس طرح آپ کا اکاؤنٹ بھی محفوظ اور رقم بھی محفوظ۔ RAAST کے استعمال کا طریقہ کار بھی بہت آسان ہے، آپ اپنے بینک اکاؤنٹ کی آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے رقوم کی منتقلی کر سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب تمام بینکس کو ہدایات دی گئی ہیں جس کے مطابق یہ سہولت تین مختلف طریقوں کے ساتھ موجود ہوگی۔ جن میں موبائل ایپلیکیشنز، انٹرنیٹ بینکنگ اور برانچ کاؤنٹرز شامل ہیں۔ ڈیجیٹل فنانسنگ سروسز کی پروموشن کے سلسلے میں بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ RAAST کے ذریعے کی جانی والی ٹرانزیکشنز پر چارجز نہیں لیے جائیں گے اور یہ سہولت کسٹمرز کے لیے مفت ہوں گی۔ ڈیجیٹل فنانسنگ سروسز کی پروموشن کے سلسلے میں بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ RAAST کے ذریعے کی جانی والی ٹرانزیکشنز پر چارجز نہیں لیے جائیں گے اور یہ سہولت کسٹمرز کے لیے مفت ہوں گی۔ RAAST استعمال کرنے کا طریقہ کار: سب سے پہلے آپ اپنے بینک کی آن لائن ایپلیکیشن میں سائن ان کریں۔ اگلے مرحلے میں کچھ بینک ایپلیکیشنز میں نوٹیفیکشن کے ذریعے بھی RAAST سروسز کے بارے میں بتایا جاتا ہے جبکہ کچھ میں آپ کو آپشنز پر کلک کرنا ہوگا اور RAAST پر کلک کرنا ہوگا۔ تیسرے مرحلے میں آپ کو اپنا IBAN نمبر (انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر) ڈالنا ہوگا، پھر اپنا نام ڈالیں گے اور آخری میں اپنا فون نمبر۔ جس کے تحت آپ کا RAAST اکاؤنٹ مینیج ہوگا۔ آپ اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر RAAST آئی ڈی سے لنک کریں گے تاکہ آپ RAAST سروسز سے فائدہ اٹھا سکیں۔ آخر میں آپ لنک پر کلک کر کے اپنا اکاؤنٹ بنا لیں گے۔

Recent Posts

حکومت نے پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی…

3 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا…

11 mins ago

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

12 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

12 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

12 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

12 hours ago