ماڈل آمنہ الیاس ایک بار پھر اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی ماڈل آمنہ الیاس اپنے فیشن اور بے باک انداز کی وجہ اکثر تنقید کا نشانہ بھی بنتی ہیں اور اب کی بار وہ اپنی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں . ماڈل نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ایک فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں انھوں نے کالے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور بے باک انداز میں پوز کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں .

انھوں نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”اگر کوئی مدہوشی کی حالت میں آپ کو پیغام بھیجتا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ وہ آپ کے بارے میں سوچ رہا ہوتا ہے“ . ان کی یہ تصاویر سامنے آئیں تو صارفین نے آڑھے ہاتھوں لے لیا . ایک صارف علی زیب نے لکھا کہ ”اس کا مطلب ہے کہ آپ مدہوش ہیں یعنی میں آپ کے میسج کا انتظار کروں“ . اسی طرح ایک صارف انہیربل ساﺅنڈ نے لکھا کہ ”آپ مدہوش ہو کر کام کرنے کو عام نہ بنایئے“ . یاد رہے کہ ماڈل آمنہ الیاس اس سے پہلے بھی اپنے بیانات کی وجہ سے تنقید کا شکار رہتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں