گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، عوام گلیوں میں ہی عبادت میں مصروف، روسی حملے کے بعد کیف سے شہریوں کا انخلا شروع

 

کیف(قدرت روزنامہ)روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کے قریب حملوں کے بعد شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر فوجی آپریشن کا اعلان کیا جس کے چند منٹ بعد ہی روس کی جانب سے یوکرین پر پہلی گولہ باری اورمیزائل حملے داغے گئے۔رپورٹ کے مطابق اس تمام صورتحال کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک ہنگامی سائرن بجا دیا گیا ہے جس کے بعد ایسی تصاویر بھی سامنے آ رہی ہیں جس میں ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور لوگ خود ساختہ

طور پر شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر و ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ کیف کے لوگوں میں خوف و ہراس بڑھتا جارہا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں محفوظ پناہ گاہوں اور تہہ خانوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن فوٹیجز میں دیکھا گیا کہ داراحکومت میں عوام نے گلیوں میں جمع ہوکر عبادتیں بھی شروع کردیں۔ایک صحافی کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا تھاکہ اس وقت دارالحکومت کیف کی صورتحال یہ ہے کہ لوگ سڑکوں پر کم اورکیش مشینوں کے سامنے قطارمیں زیادہ کھڑے ہیں۔

Recent Posts

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا…

3 mins ago

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

11 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

12 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

12 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

12 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

12 hours ago