یوکرین میں پراسرار نشان والے روسی ٹینکوں سے دنیا بھر کے ماہرین خوفزدہ

(قدرت روزنامہ)روس نے یوکرین پر حملہ کردیا ہے اور اس کی افواج فوجی ساز و سامان کے ساتھ مسلسل یوکرین میں آگے بڑھتی جارہی ہیں .

ایسے میں پراسرار ‘Z’ حرف سے نشان زدہ روسی ٹینکوں نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے، جن کا کہنا ہے اس نشان سے ڈرنا چاہئیے .

روسی ٹینکوں، سپلائی گاڑیوں اور راکٹ لانچروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ روس یوکرین پر حملہ آور ہوچکا ہے .

تفتیشی صحافی ایرک ٹولر، جو حملے کی رپورٹنگ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھے، نے دعویٰ کیا کہ ان کی ایجنسی ‘آٹھ سال سے اس چیز کی بلا روک ٹوک نگرانی کر رہی تھی’ لیکن انہوں نے اس سے پہلے کسی چیز پر ایسی علامت نہیں دیکھی تھی .

انہوں نے مزید کہا کہ “لہٰذا، اسے بھیانک تصور کرکے چلنا چاہئیے . “

دوسرے ماہرین نے بھی ممکنہ معنی پر غور کیا ہے جیسا کہ کیف کے ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ “یہ ممکنہ طور پر تجویز کرتا ہے کہ کسی بھی حملہ آور قوت کو پہچانا جا سکے، خاص طور پر فضائیہ سے جہاں روسی افواج کا مکمل کنٹرول ہو گا .

“یوکرینیوں کے پاس روس سے ملتے جلتے بہت سے ٹینک اور گاڑیاں ہیں اور وہ دوستانہ فائر کے خطرے کو کم کرنا چاہیں گے . ”

انٹرنیشنل بزنس ٹائمز سے بات کرتے ہوئے، سابق فیلڈ انٹیلی جنس افسر ڈیوڈ کیم نے دعویٰ کیا کہ ایک روسی نیم فوجی تنظیم کے کرائے کے فوجیوں نے انہیں بتایا کہ ‘Z’ کا مطلب ‘Zelenskyy’ ہے، جو یوکرین کے موجودہ صدر Volodymyr Zelenskyy کا نام ہے .

کائم نے مزید کہا کہ ‘Z’ کا مطلب ‘پوائنٹ آف نو ریٹرن’ ہے .

روسی دفاعی پالیسی کے ماہر، راب لی نے بھی ٹویٹ کیا کہ “ایسا لگتا ہے سرحد کے قریب روسی افواج مختلف ٹاسک فورسز یا راہداریوں کی شناخت کے لیے گاڑیوں پر ‘Z’ مارکر پینٹ کر رہی ہیں . ”

تاہم، ان میں سے کوئی بھی نظریہ قطعی طور پر ثابت نہیں ہوا ہے .

صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے پیر کی رات دیر گئے (21 فروری) کو فوجیوں کی تعیناتی کے حکم کے بعد روسی فوجی قافلوں کو یوکرین میں علیحدگی پسند علاقوں میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں