یوکرین میں پراسرار نشان والے روسی ٹینکوں سے دنیا بھر کے ماہرین خوفزدہ

(قدرت روزنامہ)روس نے یوکرین پر حملہ کردیا ہے اور اس کی افواج فوجی ساز و سامان کے ساتھ مسلسل یوکرین میں آگے بڑھتی جارہی ہیں۔

ایسے میں پراسرار ‘Z’ حرف سے نشان زدہ روسی ٹینکوں نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے، جن کا کہنا ہے اس نشان سے ڈرنا چاہئیے۔

روسی ٹینکوں، سپلائی گاڑیوں اور راکٹ لانچروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ روس یوکرین پر حملہ آور ہوچکا ہے۔

تفتیشی صحافی ایرک ٹولر، جو حملے کی رپورٹنگ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھے، نے دعویٰ کیا کہ ان کی ایجنسی ‘آٹھ سال سے اس چیز کی بلا روک ٹوک نگرانی کر رہی تھی’ لیکن انہوں نے اس سے پہلے کسی چیز پر ایسی علامت نہیں دیکھی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ “لہٰذا، اسے بھیانک تصور کرکے چلنا چاہئیے۔ “

دوسرے ماہرین نے بھی ممکنہ معنی پر غور کیا ہے جیسا کہ کیف کے ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ “یہ ممکنہ طور پر تجویز کرتا ہے کہ کسی بھی حملہ آور قوت کو پہچانا جا سکے، خاص طور پر فضائیہ سے جہاں روسی افواج کا مکمل کنٹرول ہو گا۔

“یوکرینیوں کے پاس روس سے ملتے جلتے بہت سے ٹینک اور گاڑیاں ہیں اور وہ دوستانہ فائر کے خطرے کو کم کرنا چاہیں گے۔”

انٹرنیشنل بزنس ٹائمز سے بات کرتے ہوئے، سابق فیلڈ انٹیلی جنس افسر ڈیوڈ کیم نے دعویٰ کیا کہ ایک روسی نیم فوجی تنظیم کے کرائے کے فوجیوں نے انہیں بتایا کہ ‘Z’ کا مطلب ‘Zelenskyy’ ہے، جو یوکرین کے موجودہ صدر Volodymyr Zelenskyy کا نام ہے۔

کائم نے مزید کہا کہ ‘Z’ کا مطلب ‘پوائنٹ آف نو ریٹرن’ ہے۔

روسی دفاعی پالیسی کے ماہر، راب لی نے بھی ٹویٹ کیا کہ “ایسا لگتا ہے سرحد کے قریب روسی افواج مختلف ٹاسک فورسز یا راہداریوں کی شناخت کے لیے گاڑیوں پر ‘Z’ مارکر پینٹ کر رہی ہیں۔”

تاہم، ان میں سے کوئی بھی نظریہ قطعی طور پر ثابت نہیں ہوا ہے۔

صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے پیر کی رات دیر گئے (21 فروری) کو فوجیوں کی تعیناتی کے حکم کے بعد روسی فوجی قافلوں کو یوکرین میں علیحدگی پسند علاقوں میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے۔

Recent Posts

پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور علی شاہ کا مؤقف بالکل ٹھیک ہے، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور…

1 min ago

شادی نہ ہوئی ہو تو آنٹیاں یہی سوال کرکے جینے نہیں دیتیں: علی رحمان

کراچی (قدرت روزنامہ )اداکار علی رحمان خان نے معاشرے میں غیر شادی شدہ افراد پر…

6 mins ago

پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ،وزیراعلیٰ اور گورنر میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

لاہور(قدرت روزنامہ )پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملے پر گورنر…

14 mins ago

سیف علی خان کا عالیشان پٹودی پیلس انکے دادا نے کس خاتون کیلئے بنوایا؟ سوہا علی کا انکشاف

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان اہلیہ کرینہ…

21 mins ago

راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلیے پی ٹی آئی کی ڈپٹی کمشنر کو درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے 28 ستمبر ہفتہ کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں سیاسی…

25 mins ago

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے…

35 mins ago