بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان اس کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں کور کمانڈر کوئٹہ

 

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا بیوٹمز کے 20 مستحق طلبہ کے تعلیمی اخراجات اثھانے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کے ہمراہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا۔ معزز مہمان نے وائس چانسلر جناب احمد فاروق بازئی کے ہمراہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور اساتذہ کرام اور طلبا وطالبات سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی میں بیوٹمز کا کردار نمایاں ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک اور صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بلاشبہ بلوچستان کے نوجوان سب سے زیادہ باصلاحیت اور محنتی ہیں۔ طلبہ کو قومی یگانگت اور ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے اور صوبے اور ملک کی قیادت کے لیے آگے آنا چاہیے۔

کور کمانڈر نے طلبہ سے حالاتِ حاضرہ اور صوبے کو درپیش مسائل پر گفتگو کی اور انھیں ریاست کی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سنجیدگی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی اور فرنٹیئر کور صوبے میں امن و امان کی بحالی کے ساتھ ساتھ حتی الامکان دیگر فلاحی کاموں پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے . کور کمانڈر نے کہا کہ ایف سی بلوچستان میں مقامی نوجوانوں بالخصوص خواتین کی شمولیت بہت خوش کن بات ہے۔

جنرل سرفراز نے کہا کہ بلوچستان کو قدرت نے بے پناہ خوبصورتی اور نعمتوں سے نوازا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے نوجوان جدید تعلیم یافتہ ہو کر صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اس موقع پر کور کمانڈر نے آرمی اور ایف سی کی جانب سے بیوٹمز کے ہونہار طلباء کیلئے 20 سکالرشپ کی فراہمی، آرکیٹیکچر کے طلبہ کیلئے ڈیفینس ہاؤسنگ سکیم کوئٹہ میں انٹرن شپ کے مواقع اور بلوچستان کے دوسرے شہروں میں بیوٹمز کے نئے کیمپس کے قیام کیلئے پاک آرمی کی معاونت کا یقین دلایا۔

بعد ازاں کور کمانڈر نے یونیورسٹی میں قائم نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور نوجوانوں کو درست سمت دے کر ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔ کور کمانڈر نے این آئی سی کو زبردست قومی خدمت پر خراج تحسین پیش کیا ۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

3 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

4 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

4 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

4 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

4 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

5 hours ago