کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے پستول اورگولیاں برآمد بچوں نے بیگ میں پستول رکھ دی تھی جسے میں گھر پر رکھنا بھول گیا تھا، مسافرکا بیان- تفصیلات کے مطابق کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے پستول اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں .
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پربیرون ملک جانے والے مسافر کے بیگ سے پستول اورگولیاں برآمد ہوئیں ، اسلحہ برآمد ہونے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافر کوپولیس کے حوالے کردیا .
پولیس حکام کے مطابق یوسف نامی مسافر کراچی سے ترکی جارہا تھا تاہم مسافر نے اسلحے کا لائسنس پیش کیا ہے . دوسری جانب مسافر نے پولیس کوبیان دیتے ہوئے کہا کہ بچوں نے بیگ میں پستول رکھ دی تھی جسے میں گھر پر رکھنا بھول گیا تھا . واضح رہے کہ حراست میں لیے گئے مسافرکو لائسنس کی تصدیق کے بعد رہا کر دیا جائے گا .
. .