کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے پستول اورگولیاں برآمد

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے پستول اورگولیاں برآمد بچوں نے بیگ میں پستول رکھ دی تھی جسے میں گھر پر رکھنا بھول گیا تھا، مسافرکا بیان- تفصیلات کے مطابق کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے پستول اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پربیرون ملک جانے والے مسافر کے بیگ سے پستول اورگولیاں برآمد ہوئیں ، اسلحہ برآمد ہونے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافر کوپولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق یوسف نامی مسافر کراچی سے ترکی جارہا تھا تاہم مسافر نے اسلحے کا لائسنس پیش کیا ہے۔دوسری جانب مسافر نے پولیس کوبیان دیتے ہوئے کہا کہ بچوں نے بیگ میں پستول رکھ دی تھی جسے میں گھر پر رکھنا بھول گیا تھا ۔واضح رہے کہ حراست میں لیے گئے مسافرکو لائسنس کی تصدیق کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔

Recent Posts

شادی نہ ہوئی ہو تو آنٹیاں یہی سوال کرکے جینے نہیں دیتیں: علی رحمان

کراچی (قدرت روزنامہ )اداکار علی رحمان خان نے معاشرے میں غیر شادی شدہ افراد پر…

1 min ago

پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ،وزیراعلیٰ اور گورنر میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

لاہور(قدرت روزنامہ )پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملے پر گورنر…

8 mins ago

سیف علی خان کا عالیشان پٹودی پیلس انکے دادا نے کس خاتون کیلئے بنوایا؟ سوہا علی کا انکشاف

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان اہلیہ کرینہ…

15 mins ago

راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلیے پی ٹی آئی کی ڈپٹی کمشنر کو درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے 28 ستمبر ہفتہ کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں سیاسی…

19 mins ago

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے…

29 mins ago

گھوٹکی: ناروواہ کینال کے ٹوٹے پل سے ایک ہی دن میں 3 افراد نہر میں جاگرے

گھوٹکی(قدرت روزنامہ )ناروواہ کینال پر پل کے ٹوٹے حصے سے ایک ہی دن میں 3…

29 mins ago