شہبازشریف کا نورمقدم کیس کے فیصلے پر اظہار تشکر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نورمقدم کیس کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا ہے . اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ ظلم وبربریت کا نشانہ بننے والی مظلوم بیٹی کو انصاف کی فراہمی پر اللہ تعالی کا شکرادا کرتے ہیں .

انہوںنے کہاکہ عدلیہ کا فیصلہ معاشرے کے زخمی وجود پر مرہم ہے .

انہوںنے کہاکہ نورمقدم کو جس بے رحمی، درندگی اور سفاکی کا نشانہ بنایاگیا،عدالتی فیصلہ اس کا مظہر ہے ،اس بے رحمانہ بربریت سے عوام الناس کے جذبات شدید مجروح تھے، آج انہیں تسکین ملی ہے . انہوںنے کہاکہ عدل وانصاف سے ہی معاشروں میں توازن اور درستگی آتی ہے، آج کا فیصلہ یہی پیغام ہے . انہوںنے کہاکہ معاشرے سے ایسی بیماریوں کی صفائی اور عوامل کے تدارک کے لئے اجتماعی دانش اور کاوشیں درکار ہیں ،نورمقدم کے والد اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں، اللہ تعالی انہیں صبر دے .

. .

متعلقہ خبریں