شہبازشریف کا نورمقدم کیس کے فیصلے پر اظہار تشکر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نورمقدم کیس کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ ظلم وبربریت کا نشانہ بننے والی مظلوم بیٹی کو انصاف کی فراہمی پر اللہ تعالی کا شکرادا کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عدلیہ کا فیصلہ معاشرے کے زخمی وجود پر مرہم ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نورمقدم کو جس بے رحمی، درندگی اور سفاکی کا نشانہ بنایاگیا،عدالتی فیصلہ اس کا مظہر ہے ،اس بے رحمانہ بربریت سے عوام الناس کے جذبات شدید مجروح تھے، آج انہیں تسکین ملی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عدل وانصاف سے ہی معاشروں میں توازن اور درستگی آتی ہے، آج کا فیصلہ یہی پیغام ہے ۔انہوںنے کہاکہ معاشرے سے ایسی بیماریوں کی صفائی اور عوامل کے تدارک کے لئے اجتماعی دانش اور کاوشیں درکار ہیں ،نورمقدم کے والد اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں، اللہ تعالی انہیں صبر دے۔

Recent Posts

شادی نہ ہوئی ہو تو آنٹیاں یہی سوال کرکے جینے نہیں دیتیں: علی رحمان

کراچی (قدرت روزنامہ )اداکار علی رحمان خان نے معاشرے میں غیر شادی شدہ افراد پر…

1 min ago

پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کا معاملہ،وزیراعلیٰ اور گورنر میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

لاہور(قدرت روزنامہ )پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملے پر گورنر…

8 mins ago

سیف علی خان کا عالیشان پٹودی پیلس انکے دادا نے کس خاتون کیلئے بنوایا؟ سوہا علی کا انکشاف

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان اہلیہ کرینہ…

15 mins ago

راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلیے پی ٹی آئی کی ڈپٹی کمشنر کو درخواست

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے 28 ستمبر ہفتہ کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں سیاسی…

20 mins ago

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے…

30 mins ago

گھوٹکی: ناروواہ کینال کے ٹوٹے پل سے ایک ہی دن میں 3 افراد نہر میں جاگرے

گھوٹکی(قدرت روزنامہ )ناروواہ کینال پر پل کے ٹوٹے حصے سے ایک ہی دن میں 3…

30 mins ago