اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کو پاکستان کی اہمیت کا پتہ ہے، سب کےساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بلاک کا حصہ نہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات صرف اس بات پر قائم نہیں کہ فون کال ہوئی یا نہیں، ہر سطح پر امریکا کے ساتھ روابط ہیں، رواں ہفتے میری امریکی حکام سے بات ہوئی۔
وزیر خارجہ کی بھی بات ہوتی رہتی ہے،آرمی چیف اور ملٹری ٹو ملٹری بھی رابطہ ہوتا ہے۔معید یوسف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات آگے چل رہے ہیں۔اگر تناؤ آئے گا تو ہم مفادات کو مدنظر رکھیں گے، پاکستان ایکسکلوسو اتحادیوں کے خلاف ہے،امریکی انڈوپیسفک اسٹرٹیجی میں ہونا پاکستان کا حق ہے۔
اگر پاکستان کو تنہا کیا گیا تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ہے، پاکستان سب کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے روس کا دو روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے جمعرات کو ون آن ون ملاقات کی جس میں میں معیشت ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں روسی فیڈریشن کے ایگزیکٹو ہیڈکوارٹرز کریملن پہنچنے پر صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں ،دوطرفہ تجارت، معیشت اور توانائی بالخصوص پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبہ میں تعاون اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔ یاد رہے کہ23 سال کے بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے ۔
کراچی (قدرت روزنامہ )اداکار علی رحمان خان نے معاشرے میں غیر شادی شدہ افراد پر…
لاہور(قدرت روزنامہ )پنجاب کی 13 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کے معاملے پر گورنر…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان اہلیہ کرینہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے 28 ستمبر ہفتہ کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں سیاسی…
لاہور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے…
گھوٹکی(قدرت روزنامہ )ناروواہ کینال پر پل کے ٹوٹے حصے سے ایک ہی دن میں 3…