اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نور مقدم قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم ظاہر جعفر کو اڈیالہ جیل میں مجرمان کا لباس پہناتے ہوئے کال کوٹھڑی منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب ظاہر جعفر عدالتی پیشی کے موقع پر خوف سے کانپ رہا تھا۔ عدالتی فیصلے کے بعد پولیس اہلکار ملزم کو گھسیٹ کر بخشی خانے لے گئے ، گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں پولیس نے سخت سیکیورٹی میں ظاہر جعفر کو جب لایا توملزم کے چہرے پر خوف نمایاں تھا اور اس کا جسم کانپ رہا تھا اور وہ عدالتی
فیصلے کے بعد عدالت سے کچھ کہنا چاہتا تھا لیکن پولیس اہلکار اسے زبردستی روسٹرم سے کھینچ کر بخشی خانے میں لے گئے جہاں سے اسے دیگر مجرمان کے ہمراہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ، جیل پہنچتے ہی ملزم کا لباس تبدیل کرایا گیا اور اسے باضابطہ طور پر مجرمان کا لباس پہنایا گیا اور اس کا اپنا لباس اور جوتے اس کی والدہ کے سپرد کر دیئے گئے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ…
ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) بنگلہ دیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن کو جنوبی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تھانہ سنگجانی اسلام آباد میں 3 شہریوں کو حبس بے جا میں…
کراچی ( قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ…
کراچی(قدرت روزنامہ) صدر میں واقع نعمان سینٹر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس…