ظاہر جعفر کو 10 سال قید کی بھی سزا، نور مقدم کیس کا تحریری فیصلہ جاری

اسلا م آباد(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے مختصر تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں مجرم ظاہرجعفر کو سزائے موت اور دیگر دفعات کے تحت بھی سزائیں سنائی گئی ہیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم ظاہر جعفر کو دفعہ 364 پر 10 سال سزا قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے، مجرم ظاہرجعفر کو دفعہ 342 کے تحت ایک سال قید با مشقت کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم ظاہر جعفر کو جنسی زیادتی پر 25 سال قیداور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے ،

ظاہرجعفر کو عدالتی کارروائی کے اخراجات کی مد میں 5 لاکھ روپے مدعی کو دینے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی ہے ، مالی اورچوکیدار کو بھی 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، عدالت نے ظاہر جعفر کے والدین کو کیس سے بری کردیا ہے۔نور مقدم قتل کیس میں نامزد ظاہر جعفر پر الزام تھا کہ اس نے 20 جولائی 2021 کو اپنے گھر میں نور مقدم کو قتل کیا، پولیس نے ظاہر جعفر کو خون آلود قمیض میں سیکٹر ایف سیون اسلام آباد کے گھر سے گرفتار کیا اور آلہ قتل بھی برآمد کیا تھا۔

Recent Posts

پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے تابع نہیں ، تحریک انصاف جلسے نہیں تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے: رانا ثناء اللہ پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ…

11 mins ago

بنگلہ دیش کے موجودہ حالات کے باعث کیا شکیب الحسن اپنے ملک میں سیریز کھیل پائیں گے؟ بڑی خبر

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) بنگلہ دیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن کو جنوبی…

17 mins ago

اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں 3 شہریوں کو حبسِ بےجا میں رکھنے کا الزام ثابت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تھانہ سنگجانی اسلام آباد میں 3 شہریوں کو حبس بے جا میں…

17 mins ago

مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون بھی کھل کر بول پڑے

کراچی ( قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ…

24 mins ago

کراچی؛ نعمان سینٹر صدر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر میں واقع نعمان سینٹر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا…

32 mins ago

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پر اعتراض مسترد، پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس…

50 mins ago