ہمارے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے ،پوری دنیا مان رہی ہے کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی،عطاء اللہ تارڑ

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ ناہل حکمرانوں نے ہمارے خلاف جعلی کیسز بنائے جبکہ پوری دنیا مان رہی ہے کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی،ڈیلی میل کی سٹوری شہزاد اکبر نے پلانٹ کروائی،ابھی تک ڈیلی میل کی سٹوری کا ثبوت نہیں مل سکا . ان خیالات کااظہارانہوںنے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .

عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ شہزاد اکبر جو گھنٹہ گھنٹہ بیٹھ کر کاغذات اچھالتا تھا آج وہ شہزاد اکبر کہاں ہے . صاف پانی کیس میں قمر اسلام راجہ سمیت تمام ملزمان کو بری کیا گیا

. بیرون ملک بھی شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا گیا ،پوری دنیا شہباز شریف کو صادق اور امین قرار دے رہی ہے . انہوںنے کہاکہ ڈیلی میل کی سٹوری شہزاد اکبر نے پلانٹ کروائی،ابھی تک ڈیلی میل کی سٹوری کا ثبوت نہیں مل سکا . پوری دنیا مان رہی ہے کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں