لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ ناہل حکمرانوں نے ہمارے خلاف جعلی کیسز بنائے جبکہ پوری دنیا مان رہی ہے کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی،ڈیلی میل کی سٹوری شہزاد اکبر نے پلانٹ کروائی،ابھی تک ڈیلی میل کی سٹوری کا ثبوت نہیں مل سکا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ شہزاد اکبر جو گھنٹہ گھنٹہ بیٹھ کر کاغذات اچھالتا تھا آج وہ شہزاد اکبر کہاں ہے ۔صاف پانی کیس میں قمر اسلام راجہ سمیت تمام ملزمان کو بری کیا گیا
۔بیرون ملک بھی شہباز شریف کو بے گناہ قرار دیا گیا ،پوری دنیا شہباز شریف کو صادق اور امین قرار دے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈیلی میل کی سٹوری شہزاد اکبر نے پلانٹ کروائی،ابھی تک ڈیلی میل کی سٹوری کا ثبوت نہیں مل سکا۔پوری دنیا مان رہی ہے کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ…
ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) بنگلہ دیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن کو جنوبی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تھانہ سنگجانی اسلام آباد میں 3 شہریوں کو حبس بے جا میں…
کراچی ( قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ…
کراچی(قدرت روزنامہ) صدر میں واقع نعمان سینٹر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس…