اسلام آباد کی عدالت نے صحافی محسن بیگ کی ضمانت منظور کر لی

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے صحافی محسن بیگ کی ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم محسن بیگ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے منظور کی۔

ملزم محسن بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ نے ناجائز اسلحہ کا مقدمہ نمبر 87 درج کیا تھا۔

وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمہ میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر ملزم محسن بیگ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

گذشتہ دنوں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صحافی محسن بیگ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

صحافی محسن بیگ کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد 23 فروری کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے رو بہ رو پیش کیا گیا۔ مقدمے میں مارگلہ پولیس نے عدالت سے محسن بیگ کے مزید دو دن کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

دورانِ سماعت جج نے پولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا تفتیش مکمل ہو گئی ہے؟ کون سی ویڈیو لینی ہے کیا پولو گرافکس ٹیسٹ ہو گیا ہے؟

واضح رہے کہ اسلام آباد میں محسن بیگ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کیا تھا، اس موقع پر ہونے والی فائرنگ سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی بھی ہو گیا تھا۔

محسن بیگ کی گرفتاری وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر پر عمل میں آئی تھی۔

Recent Posts

پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے تابع نہیں ، تحریک انصاف جلسے نہیں تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے: رانا ثناء اللہ پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ…

9 mins ago

بنگلہ دیش کے موجودہ حالات کے باعث کیا شکیب الحسن اپنے ملک میں سیریز کھیل پائیں گے؟ بڑی خبر

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) بنگلہ دیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن کو جنوبی…

15 mins ago

اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں 3 شہریوں کو حبسِ بےجا میں رکھنے کا الزام ثابت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تھانہ سنگجانی اسلام آباد میں 3 شہریوں کو حبس بے جا میں…

15 mins ago

مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون بھی کھل کر بول پڑے

کراچی ( قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ…

23 mins ago

کراچی؛ نعمان سینٹر صدر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر میں واقع نعمان سینٹر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا…

31 mins ago

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پر اعتراض مسترد، پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس…

48 mins ago