(قدرت روزنامہ)یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالبہ نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کر دی۔
یوکرین میں اس وقت پھنسے پاکستانی اسٹوڈنٹس شدید مشکلات کا شکارہیں ، 500 سے زائد پاکستانی طلباء یوکرین سے انخلاء کے منتظر ہیں، کیوں کہ یوکرین نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔
طلباء کا کہنا ہے کہ بس اور ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے اور وہ شہر سے باہر نہیں جا سکتے۔
طلباء نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایمبیسی کی طرف سے جھوٹ بولا جا رہا ہے ہمیں یہاں سے نکالنے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔
ایک طالب علم ، گلریز ہمایوں کا کہنا ہے کہ ہم صبح سے بھوکے پیاسے میٹرو اسٹیشن میں بیٹھے ہوئے ہیں، عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہم سے تعاون کیا جائے۔
دوسری جانب شیری رحمان نے بھی حکومت پاکستان سے یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلباء کی باحفاظت واپسی کی اپیل کردی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ روس یوکرین تنازعہ کے نتیجے میں پاکستانی شہری اور طلبہ یوکرین میں پھنس گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 500 سے زائد پاکستانی طلباء یوکرین سے انخلاء کے منتظر ہیں کیوں کہ یوکرین نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، حکومت پاکستان یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلباء کی حفاظت واپسی کو کو یقینی بنائے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 24 نومبر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…