چیف سیکرٹری سمیت دیگر افسران کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

(قدرت روزنامہ) ڈائریکٹر ایجوکیشن ویلفیئر بورڈ کی خدمات محکمہ تعلیم کے سپرد کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری کامران علی افضل سمیت دیگر افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈائریکٹر ایجوکیشن ویلفیئر بورڈ سجاد اسلم کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے توصیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواستگزار کی جانب سے چیف سیکرٹری، سیکرٹری سروسز شہریار سلطان، سیکرٹری لیبرسہیل شہزاد اور سی ای او پنجاب ورکر بورڈ رضوان شریف کو فریق بنایا گیا، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ 

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر ایجوکیشن ویلفیئر بورڈ میں گریڈ 19 میں تعینات ہے، درخواستگزار کی خدمات واپس محکمہ تعلیم کے سپرد کرنے کیلئے چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو درخواستیں دیں، داد رسی نہ ہونے پر ہائی کورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے یکم فروری کو درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری کو تین روز میں زیر التوا درخواست پر فیصلے کا حکم دیا، تاہم عدالت کے حکم کی تاحال تعمیل نہیں کی گئی۔

درخواست گزار کی جانب سے حکم عدولی پر چیف سیکرٹری سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ۔

Recent Posts

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔…

2 mins ago

کون زیادہ رومانوی ہے، شاہ رخ یا فواد خان ؟ ماہرہ نے بتادیا

لندن (قدرت روزنامہ )ماہرہ خان نے حالیہ سپر سٹارز کے مقابلے میں اپنے شوہر کو…

19 mins ago

حکومت نے ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

36 mins ago

علیمہ خان نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک پر ہر صورت احتجاج کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر…

41 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عدلیہ کو مفلوج کرنا ہے، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے…

43 mins ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کے عہدیدارغیرقانونی حراست سے بازیاب،ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عدالتی بیلف نے تھانہ سول لائن میں چھاپہ مار کر غیرقانونی حراست میں رکھے…

3 hours ago