تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہوتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ترجمان وزیر خزامہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہوتی ، گیس کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور اب میرے گھر پر سوئی ہوئی گیس معمول کے مطابق آ رہی ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 166 فیصد اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 15,20 ڈالر نہ بڑھی تو پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کے مقابلے میں پٹرول پر کم ٹیکس لے رہے ہیں تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہوتی۔گیس بحران سے متعلق انہوں نے کہا کہ گیس کی سپلائی کافی بہتر ہو چکی یے، میرے گھر پر سوئی گیس معمول کے مطابق آرہی ہے۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح کم سے کم بوجھ عوام پر منتقل ہو۔

قبل ازیں ایک بیان میں ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جتنا کام پی ٹی آئی کی 3 سال میں سی پیک پرہوان لیگ کی 5 سالہ دور میں نہیں ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ تاثر دیا گیا سی پیک کی رفتار سست کردی گئی اور موجودہ حکومت میں چین پاکستان سے ناراض ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ حقیقت میں جتنا کام پاکستان تحریک انصاف کے تین سالوں میں سی پیک پر ہوا اتنا ن لیگ کے پانچ سالوں میں نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین اپنے طویل مدتی مقاصد کے حصول کے لئے خاموشی سے کام کرتے رہے ہیں۔مزید کہا اپوزیشن کے لیے صرف مایوسی ہی ہے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی تنزلی

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ تازہ ترین درجہ…

4 mins ago

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔…

6 mins ago

کون زیادہ رومانوی ہے، شاہ رخ یا فواد خان ؟ ماہرہ نے بتادیا

لندن (قدرت روزنامہ )ماہرہ خان نے حالیہ سپر سٹارز کے مقابلے میں اپنے شوہر کو…

23 mins ago

حکومت نے ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنا شروع کردئیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ پلان کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین فارغ…

40 mins ago

علیمہ خان نے 4 اکتوبر کو ڈی چوک پر ہر صورت احتجاج کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 4 اکتوبر…

45 mins ago

آئینی ترمیم کا مقصد عدلیہ کو مفلوج کرنا ہے، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے…

47 mins ago