پنجاب کی وزارت اعلیٰ دیں ، مسلم لیگ (ق) نے آصف زرداری کے سامنے مطالبات پیش کر دیے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کی اعلیٰ قیادت کے درمیان رابطے میں  مسلم لیگ (ق) نے اپنے مطالبات آصف علی زرداری کےسامنے رکھ دیے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ق)  نے آصف علی زرداری کو چارٹر ڈیمانڈ دے دیا جس میں کہا گیا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر  بات نہیں ہو گی ، مطالبات کی منظوری پر مرکز میں مکمل طور پر اپوزیشن کی حمایت کی جائے گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق )نے فوری نئے انتخابات کی مخالفت کر دی ، مسلم لیگ (ق) کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ضروری ہوا تو قومی اسمبلی کے انتخابات کرا دیے جائیں ، صوبائی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونی چاہئے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے  کہا کہ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کی شرائط سے مسلم لیگ (ن) کو آگاہ کر دیا ہے  جس پر  مسلم لیگ (ن) کے قائد اہم رہنماوں سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔

Recent Posts

عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر…

54 mins ago

اسلام آباد پولیس کی شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، اے ایس آئی معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شہر اقتدار کی مثالی پولیس جرائم میں ملوث ہونے بعد رشوت لینے…

1 hour ago

ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

1 hour ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات، سیاسی معاملات پر بات چیت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago

لاہور میں ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکالنے کی کامیاب سرجری

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

2 hours ago

ایکس کی بندش؛ سندھ ہائی کورٹ نے ایکس سے خط و کتابت کا ریکارڈ طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے…

2 hours ago