پاکستانی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان چھڑپوں کے بعد باب دوستی بند کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغان طالبان اور پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بلوچستان کے ضلع چمن میں باب دوستی جمعے کو دوسرے روز بھی بند ہے۔واضح رہے کہ حکام کے مطابق افغان طالبان اور پاکستانی سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ایک سرحدی تنازع پر جمعرات کے دن شروع ہوا تھا۔بی بی سی اردو کے مطابق جھڑپوں میں بی بی سی پشتو کے مطابق افغانستان میں قندھار کے ضلع سپن بولدک میں کم از کم چھ ہلاکتیں اور آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے۔گزشتہ سال افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد چمن کی

حد تک دونوں ممالک کی سرحدوں پر موجود فورسز کے درمیان یہ اپنی نوعیت کی پہلی اور بڑی جھڑپ تھی۔ان جھڑپوں کے بعد باب دوستی بند کر دیا گیا تھا اور گزشتہ رو سے دونوں ممالک کے درمیان ہر قسم کی آمدورفت بند ہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر پیدا ہونے والے اس مسئلے کے بعد دونوں جانب سے حکام کو اطلاع مل چکی ہے جس کے بعد اب حالات قابو میں ہیں۔

Recent Posts

عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر…

58 mins ago

اسلام آباد پولیس کی شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، اے ایس آئی معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شہر اقتدار کی مثالی پولیس جرائم میں ملوث ہونے بعد رشوت لینے…

1 hour ago

ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

2 hours ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات، سیاسی معاملات پر بات چیت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago

لاہور میں ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکالنے کی کامیاب سرجری

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

2 hours ago

ایکس کی بندش؛ سندھ ہائی کورٹ نے ایکس سے خط و کتابت کا ریکارڈ طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے…

2 hours ago