ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار بننے والوں کے حق میں بول پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہونے والوں کے حق میں ایک پیغام جاری کیا ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام کے ذریعے پوسٹ جاری کی ہے تنقید کا شکار بننے والوں کے حق مں بات کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں ایسے لوگوں کو معصوم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تم سب اپنی زندگی جیتے رہو اور ان لوگوں کی بات نہ سنو جو کہ تمہاری کامیابی کے راستے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔اداکارہ نے کہا ہے کہ تم لوگ اچھے ہو لیکن یہ معاشرہ تمہاری ہنسی کو بھی غلط سمجھتا ہے لیکن ان سب کی فکر نہیں کرو اور نہ ہی خود کو بدلنے کی کوشش کرو۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ تم ہسنو اور اپنے اطراف خوشیاں بکھیروں اور بڑے خواب سجاؤ اور دنیا کو بتاؤ کے تم اس دنیا کی رسم و رواج سے الگ ہو۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار بننے والوں کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہتی ہو کہ تمہیں دنیا میں سمجھنے والے لوگ ملیں جو تمہاری قدر کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ تم لوگوں کو وہ محبت ملیں جو ہر دنیاوی تقاضوں سے پاک ہو اور ساتھ ہی اپنے اصولوں پر زندگی گزارنے کا حوصلہ بھی ملیں تاکہ اس دنیا کی باتوں میں خود کو کہیں کہو نہ دو۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ سمیت بہت سے لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس سے وہ بہت حد تک مایوس ہوجاتے ہیں اور ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہانیہ عامر نے یہ پیغام دیا ہے۔

Recent Posts

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

7 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

23 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

27 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

38 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

49 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

1 hour ago