روس سے واپسی کے بعد وزیراعظم عمران خان اگلا دورہ کہاں کرنے جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپ اور امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات بھی اپنی جگہ رہیں گے، کسی کی خواہش پر اپنے تعلقات ختم نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا کہ ہمیں آزاد خارجہ پالیسی میں توازن رکھنا ہے،دیکھیں گے ہمارا مفاد کیا ہے۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا اگلا دورہ یورپ کا ہے۔

جبکہ وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پچھلے آٹھ دس مہینوں میں پاک روس گیس پائپ لائن منصوبے میں کافی تیزی آئی ہے،انہوں نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر کی وجہ ایم او یو کا اسٹرکچر اور کچھ کمپنیز پر ہمارے اعتراضات تھے جو دور کر لیے گئے ہیں۔امید ہے اس سال کے آخر تک منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ کرلیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان 3 گھنٹے سے زائد طویل ملاقات ہوئی جس میں اسلاموفوبیا،گیس پائپ لائن اور یوکرین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی صدر کی جانب سے وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کی خطے اور جنوبی ایشیاء کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، روسی صدر اور وزیراعظم عمران خان نے نے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی روس کے نائب وزیراعظم برائے توانائی الیگزینڈرنوویک سے ملاقات ہوئی،

جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت معاشی اور دفاعی شعبہ میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم آفس اور روس کے صدارتی محل سے ملاقات کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کریملن میں صدر ولادیمیر وی پیوٹن سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع مشاورت کی گئی۔

Recent Posts

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

4 mins ago

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

10 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

15 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

20 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

27 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

30 mins ago