انگین آلتان نے یوکرین کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے امن کا پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار نے یوکرین کی موجودہ صورتحال کی پیش نظر امن کا پیغام جاری کیا ہے۔


حال ہی میں اداکار انگین آلتان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ جاری کی ہے۔
اداکار انگین آلتان کی شیئر کی جانے والی پوسٹ میں امن سے رہنے کا پیغام دیا گیا ہے۔ اداکار کے پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے جنگ اور تباہی کے بجائے پرامن رہنے اور مل کر رہنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکار نے یہ پوسٹ اس وقت شیئر کیا کہ جب یوکرین اور روس کے درمیان تنازع شدت اختار کرتا جارہا تھا۔علاہ ازیں انجلینا جولی نے بھی یوکرین کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی ہے۔
ہالی وڈ کی معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک پوسٹ جاری کی ہے۔

انہوں نے اپنے پوسٹ میں کہا ہے کہ میں یوکرین کے شہریوں کے لئے دعاگو ہوں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں چاہی ہوں کہ یو این ایچ سی آر کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یوکرین کے بےگھر شہریوں کو تحفظ اور بنیادی سہولیات فراہم کروں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف کے بہت قریب پہنچ گئی ہے، امریکی نیوز چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے پر ہے جبکہ روس کے حملے کے دوسرے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں صبح 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

Recent Posts

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

7 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

10 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

12 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

13 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

21 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

45 mins ago