اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان نے نیب کو ہدایت کی ہے کہ نیب زرعی آمدن اور سراج درانی کے اثاثوں کا دوبارہ جائزہ لے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ سراج درانی کیس میں نیب کے حوالے سے اصول وضع کریں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سراج درانی کو شاہانہ طرز کی ملنے والی سہولیات کو بھی مدنظر رکھیں گے۔ زرعی آمدن اور اراضی کے حوالے سے نیب کے موقف سے مطمئن نہیں، نیب دوبارہ جائزہ لے۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو کہا کہ عدالت کو ہر لحاظ سے مطمئن کریں گے۔ کیس میں سراج درانی کے اثاثوں کی وہی مالیت شامل کی جو انہوں نے ادا کی۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ادائیگیوں کے ہے آرڈر اور دیگر ریکارڈ عدالت میں پیش کریں گے۔ سراج درانی عدالت میں کہتے ہیں 894 ایکڑ زمین کے مالک ہیں۔ الیکشن کمشن میں سراج درانی نے 148 ایکڑ زمین ظاہر کی۔
جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ سراج درانی نے نیب کو مکمل ریکارڈ فراہم کیوں نہیں کیا؟جو دستاویزات براہ راست سپریم کورٹ میں دی جا رہی ہیں ان کا جائزہ کیسے لے لیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ سراج درانی ایک دم امیر نہیں ہوئے مالدار گھرانے سے تھے۔ دوسرا پہلو یہ ہے کہ سراج درانی نے 1986 سے 2009 تک کوئی سرمایہ کاری نہیں کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کسی کو گھڑیوں کا شوق ہوتا ہے کسی کو اسلحہ اور گاڑیوں کا۔ ہم جیسے لوگ صرف کتابوں والے ہی ہیںعدالت نے مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…