میتھیو ہیڈن کی دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے والے آسٹریلین کھلاڑیوں پر کڑی تنقید

لاہور (قدرت روزنامہ)دورہ پاکستان میں وائٹ بال سیریز میں آرام کا فیصلہ کرنے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے میتھیو ہیڈن نے کرکٹ آسٹریلیا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ آسٹریلین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 50 سالہ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ جب کھلاڑی اپنے ملک کے لیے کھیلنے کو ترجیح نہیں دیں گے تو اس سے ٹیم کا کلچر خراب ہوگا، کسی بھی کھلاڑی کے لیے سب سے بڑی بات اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے نمائندگی کرنے کو ترجیح نہ رکھنا غلط کلچر ہے، اپنے ملک کو ترجیح نہ دینے کا مطلب ہے کہ کھلاڑی کو اپنے ملک اور ساتھی کھلاڑیوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ میتھیو ہیڈن نے یہ بھی کہا کہ ملک کے لیے کھیلنے کو ترجیح نہ دینے پر کھلاڑیوں کی تنخواہ میں کٹوتی ہونی چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں انڈین پریمیئر لیگ کا معلوم ہے لیکن کوئی کھلاڑی اپنے حساب سے نہیں چل سکتا، کھلاڑی اگر آسٹریلیا کے لیے میسر نہ ہو اس سے سوال ہونا چاہیے۔

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کھلاڑی نے مزید کہا کہ کھلاڑی کو اس کام کی تنخواہ نہیں ملنی چاہیے جو اس نے کیا ہی نہ ہو۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ دورہ پاکستان کے لیے وائٹ بال سیریز میں منتخب نہیں ہوئے تھے۔ گزشتہ سال آئی پی ایل کی وجہ سے 7 آسٹریلوی کھلاڑیوں نے دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

Recent Posts

عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر…

51 mins ago

اسلام آباد پولیس کی شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، اے ایس آئی معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شہر اقتدار کی مثالی پولیس جرائم میں ملوث ہونے بعد رشوت لینے…

1 hour ago

ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

1 hour ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات، سیاسی معاملات پر بات چیت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران…

1 hour ago

لاہور میں ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکالنے کی کامیاب سرجری

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

1 hour ago

ایکس کی بندش؛ سندھ ہائی کورٹ نے ایکس سے خط و کتابت کا ریکارڈ طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے…

2 hours ago