حرم شریف میں رمضان المبارک اور فرزندان توحید کے استقبال کی تیاریاں زوروں پر

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) حرم مکی میں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں زوروں پر پہنچ گئیں ، حرم مکی کے شمالی حصے کو توسیع کے بعد رمضان المبارک میں زائرین کے لیے کھولا جائے گا ، اس کے ساتھ ہی حرم مکی کی گنجائش میں غیر معمولی اضافہ ہوجائے گا ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادارہ امور حرمین کی طرف سے حرم مکی کے توسیعی حصے کا جائزہ لیا گیا ، اس دوران توسیعی منصوبے کی کمیٹی نے رمضان المبارک کے حوالے سے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا ، جس کا مقصد حرم شریف میں رمضان المبارک کے دوران آنے والے زائرین کو ہرممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنانا ہے کیوں کہ ماہ مقدس میں ناصرف مملکت بلکہ بیرون ملک سے بھی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد مکہ مکرمہ آتی ہے اور ان زائرین کی سہولت کے لیے تمام تر انتظامات کی ذمہ داری ادارہ امور حرمین کے پاس ہوتی ہے۔

اس ضمن میں ترقیاتی منصوبے کے ڈائریکٹر محمد الوقدانی کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں صحن مطاف میں عمرہ کرنے والوں کی سہولت کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے ، حرم مکی کی توسیع کے بعد گنجائش میں اضافہ ہوگا جس سے زائرین کے لیے آسانی میسر آئے گی ، حرم مکی کے دیگر مقامات میں شمالی حصے کی توسیع بھی شامل ہے جس کو رمضان المبارک میں زائری کے لیے کھولا جائے گا ، اس کے ساتھ ہی حرم مکی کی گنجائش میں غیر معمولی اضافہ ہوگا ۔
علاوہ ازیں توکلنا ایپ میں مملکت کی طرف سے عمرہ و حج کے شعبے کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات کو مزید بہتربناتے ہوئے ’مناسک گیٹ‘ کے نام سے ایک نئی سروس مہیا کی گئی ہے جہاں توکلنا ایپ پرفراہم کی جانے والی خدمات میں مزید آسانی پیدا کرنے کے لیے حج اورعمرہ کے شعبے کی طرف سے فراہم کی جانے والے تمام خدمات ایک ہی جگہ پر دستیاب کیا گیا ہے ، ’مناسک گیٹ‘ کے ذریعے عمرہ پرمٹ کا اجراء ، مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی ، طواف ، مسجد نبوی میں روضہ کی زیارت کے لیے پرمٹ کا حصول ممکن بنایا گیا ہے ، اس کے علاوہ ’مناسک گیٹ‘ میں پرمٹ جاری ہونے سے پہلے حرمین میں رش کا جائزہ لینے کی سہولت بھی دی گئی ہے ۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے…

58 mins ago

پاکستان اور آذربائیجان کا قانونی تعلیم و تربیت کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور آذربائیجان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان…

1 hour ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بالی ووڈ کے سپر…

1 hour ago

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پرگاڑی پرفائرنگ،7افرادقتل

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)پسرور قلعہ کالر والا کے علاقہ میں 7 افراد کو پرانی دشمنی کی…

1 hour ago

روزگار کی تلاش میں کمبوڈیا جانے والے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

فنوم پین (قدرت روزنامہ)روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان…

1 hour ago

بھارتی باولر ایشون نے مرلی دھرن کا اہم ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی سپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری سپنر مرلی دھرن…

2 hours ago