مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
کراچی(قدرت روزنامہ)مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 روپے اضافے کا امکان ہے . ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے سے پٹرول کی قیمت 165 روپے فی لیٹرتک پہنچ سکتی ہے .
ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد ڈیزل 158 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر جائے گا . مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا خدشہ ہے . پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم
کریں گے .
. .