روس کی مذاکرات کی پیشکش پر یوکرین بھی بات چیت کیلیے تیار

ماسکو (قدرت روزنامہ)روس نے یوکرین کو مذاکرت کی مشروط پیشکش کی ہے . روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے تو روس مذاکرات کیلئے تیار ہے .

انہوں نے کہاکہ یوکرین کے عسکری کردار کو ختم کرنے کیلئے خصوصی فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا . روسی وزیر خارجہ نے کہاکہ پیوٹن یوکرین کو جبر اور نازی اثرات سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، یوکرین کے شہری اپنا مستقبل آزادانہ طور پر خود طے کر سکتے ہیں . روسی ویر خارجہ کے اس بیان پر یوکرینی صدر کے مشیر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر روس بات چیت کرنا چاہتا ہے

اور ایسا ممکن ہے تو مذاکرات ضرور ہونے چاہیے . یوکرین کے صدر کے مشیر نے کہا کہ مذاکرات کے لیے غیرجانبدار ہونا بے حد ضروری ہے بصورت دیگر مثبت نتائج سامنے نہیں آئیں گے تاہم انھوں نے ہتھیار ڈالنے کی شرط پر کوئی تبصرہ نہیں کیا .

. .

متعلقہ خبریں