بیوی کے پاؤں دھو کر وہی پانی پی لیتا ہوں ۔۔ اہلیہ کے پاؤں والے پانی کو جوس ماننے والا یہ شخص کون ہے جو گھر کے کام شوق سے کرتا ہے

(قدرت روزنامہ)مرد تو اکثر اپنی بیویوں کی شکایات کرتے نظر آتے تھے مگر یہ پاکستانی
تو کچھ الگ ہی قسم کا شوہر ہے کیونکہ یہ بیگم کے پاؤں دھو کر پیتا ہے اور اس پانی کا نام” بیگم جوس” رکھا ہوا ہے۔اس شہری کا نام ہے رانا خرم جو کہ صبح ہوتے ہی سب سے پہلے اپنی بیوی عدیلہ کو کوئی اور کام نہیں کرنے دیتے بلکہ انہیں پوری عزت کے ساتھ صوفے پر بٹھا کر ان کے پاؤں دھوتے ہیں۔ اور پھر اسی پانی میں حسب ضرورت نمک ڈال کر پی جاتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ خوش ہوتے رہتے ہیں۔ اس خوشی کی وجہ یہ ہے کہ رانا خرم کا یہ دعویٰ ہے کہ جب وہ بیگم جوس پی لیتے ہیں ان کی ساری تھکن اتر جاتی ہے۔ دفتر، گھر یا پھر باہر محلے میں مجھے کوئی کچھ بھی کہہ دے تو برا نہیں لگتا یہی نہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ اس جوس کو پینے سے مجھے تو کوئی بیماری بھی نہیں ہوتی۔ اب بس اس بات میں کتنی حقیقت ہے یہ تو اللہ پاک ہی بہتر جانتے ہیں۔ اس کے علاوہ رانا خرم تو بیوی کا اتنا کہنا مانتے ہیں کہ وہ انہیں کہتی ہیں کہ آپ ایک ٹانگ پر کھڑے ہو جاؤ اور اسی طرح چلو یا پھر دونوں ہاتھ اوپر کر کے کھڑے رہو، تو وہ ایسے ہی کرتے رہتے ہیں۔ اور تو اور اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اپنی بیوی کی صحت کا بھی بہت خیال کرتے ہوئے ان کی ٹانگیں، پاؤں اور سر دباتے ہیں تاکہ ان کی تھکن اتر جائے اور انہیں اچھا محسوس ہو۔ اپنے آپ کو بیوی کا سب سے بڑا خدمت گزار کہنے والا یہ شخص گھر میں برتن بھی دھوتا ہے اور جھاڑو بھی لگاتا ہے، یہ سب کام کر کے بقول انکے انہیں سکون ملتا ہے۔ آخر میں آپکو اس خوش قسمت بیوی کے بارے میں بتاتے ہیں کہ انکا کیا کہنا ہے اس خدمت گزاری پر تو یہ عورت کہتی ہیں کہ میں نے تو انہیں بہت منع کیا مگر یہ منع نہیں ہوتے۔ شادی ہو کر جب میں آئی تو تب ہی کہہ دیا کہ آپ نے مجھے اپنی خدمت کرنے سے روکنا نہیں ہے اب مجھے تو لگتا ہے کہ جیسے میں انکا شوہر ہوں بیوی نہیں ہوں۔ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ہر انسان کی ایک فیملی ہوتی ہے اور وہ اسے بہت عزیز بھی ہوتی ہے، انسان کی ہمیشہ یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اسے خوش رکھے، مگر اس آدمی کو یہ سب کرنے پر گھر والے بہت ڈانٹتے اور سمجھاتے ہیں کہ نہ کرو یہ سب پر یہ مانتے نہیں۔

Recent Posts

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

3 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

14 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

14 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

29 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

43 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

47 mins ago